اسلام آ باد : اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اس کیلئے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ اب حکومتی بھی اس سلسلے میں متحرک ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت صفوں میں وزراء نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں اور رابطے شروع کر دئیے ہیں جبکہ اپنے ناراض ارکان کو منا یا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر نے مسلم لیگ( ق) کے رہنما مونس الہیٰ سے رابطہ کیا ۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی روس کا دورہ مکمل کر کے آنے کے بعداتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور وزیر اعظم کے وزیر اعظم کے جہانگیر خان ترین سے بھی رابطے کا امکان ہے۔