روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاءالرحمن خالق حقیقی سے جا ملے

روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاءالرحمن خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور: روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاءالرحمن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے پاکستان چوک، اچھرہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گروپ ایڈیٹر روزنامہ نئی بات عطا الرحمن گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے علاوہ عرصہ دراز سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ گزشتہ روز نجی ہسپتال میں ان کے ڈائلیسز کئے گئے تھے اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ 
عطاءالرحمن قومی اخبارات میں ’تجزیہ‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے جو سیاسی و صحافتی حلقوں میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا رہا جبکہ وہ سپیریئر یونیورسٹی میں ماس کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بھی رہے اور ان کے شاگرد ہزاروں صحافی ملک اور بیرون  ملک اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 
چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے عطاءالرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیشہ ور صحافی اور درویشن منش انسان تھے جو اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے  محافظ کا کردار بھی ادا کرتے رہے۔ 

مصنف کے بارے میں