اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری

12:26 PM, 25 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے  اندرون ملک فلائٹس کے لیےدوران پرواز کھانا دینے پر عائد  پابندی ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

سی اے اے کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر کھانے دینے پر پابندیاں اسی طرح برقرار رہیں گی۔تاہم ڈومیسٹک فلائٹس میں  اب مسافروں کو خوراک اور مشروبات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی جس پر کورونا  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔

سی اے اے کے بیان میں مزید  کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک فلائٹس کے مسافر یکم  مارچ 2022 سے آن بورڈ فوڈ سروسز حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ سی اے اے نے گزشتہ سال مارچ 2021 میں ایوی ایشن ڈویژن کو ایک خط لکھا تھا جس میں مسافروں کے لیے پرواز میں کھانے کی فراہمی پر پابندی ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔جس کی اجازت تقریباً ایک سال بعد  مل گئی ہے۔

مزیدخبریں