میا خلیفہ بے حد خوش مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

11:54 AM, 25 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:  لبنانی نژاد فحش فلموں کی سابقہ  امریکی اداکارہ میا خلیفہ نے انسٹاگرام پر  حیران کن طور پر 32ملین فالوورز مکمل کر لیے ہیں تاہم ان تمام فالوورز کا ’شکریہ‘ ادا کرنے کیلئے انہوں نے مداحوں سے ہی مدد مانگ لی۔

میا خلیفہ اپنے فالوورز کی اتنی بڑی تعداد پر بے حد خوش نظر آئیں  اور انہوں نے مداحوں کو ’تھینک یو کارڈ‘ دینے کیلئے انہی سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ خوشی کااظہار کیسے کروں؟ کیا اپنے تمام فالوورز کا شکریہ کارڈ کے ذریعے ادا کروں۔

یادر ہے کہ میا خلیفہ نے گزشتہ برس اپنے شوہر رابرٹ سینڈبرگ سے راہیں جدا کر لی تھیں۔انہوں نے پورن انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد مارچ 2019ء میں ایک سویڈش شیف رابرٹ سینڈبرگ کیساتھ منگنی کر لی تھی۔

اس کے بعد دونوں نے جنم جنم کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے 10 جون 2019ء کو چپکے سے شادی کر لی تھی۔ میا خلیفہ اور رابرٹ سینڈبرگ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 10 جون 2020ء کو شادی کی تقریب کا اہتمام کرینگے تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انھیں اپنا یہ پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔

تاہم گزشتہ برس دونوں نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب ایک دوسرے کیساتھ مزید نہیں رہ سکتے لیکن دوستی کا رشتہ ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

خیال رہے کہ میا خلیفہ نے اس سے قبل 2011ء میں اپنے ہائی سکول کے دوست سے شادی کی تھی، تاہم دونوں یہ رشتہ بھی نہ نبھا سکے، 2014ء میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی جس کا اختتام 2016ء میں طلاق پر ختم ہوا تھا۔

مزیدخبریں