وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے معاون خصوصی صاحبزادہ سعید احمد مستعفی

11:32 AM, 25 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور  صاحبزادہ سعید احمد نے استعفیٰ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ  محمود خان نے صاحبزادہ سعید احمد کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

صا حبزادہ سعید احمد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز کے چئیر مین بھی ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اچھا لگتا ہے ، اس لیے استعفی دیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کیلئے مزید کام بھی کرونگا۔

مزیدخبریں