مشہور کمپنی کا زبردست فیچر والا فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

 مشہور کمپنی کا زبردست فیچر والا فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

لاہور: موبائل تیار کرنیوالی ہانگ کانگ کی مشہور کمپنی انفینکس نے اپنا پہلا 5 جی موبائل فون ’انفنکس زیرو 5 جی‘پاکستان میں لانچ کر دیا ہے۔

انفنکس زیرو 5 جی  کا ڈیزائن  اوپو فائنڈ ایکس 3 پرو سے مشابہت رکھتا ہے ، کمپنی نے فون کے ڈیزائن کو یونی کرو کا نام دیا ہے، اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر  لگایا گیا ہے جبکہ  6.7 انچ کی فل ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین ہے۔ اس کا  16 میگا پکسل کیمرا ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی بلٹن اسٹوریج  ہے تاہم اس میں میموری کارڈ کے ذریعے مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ فون میں  5000 ایم اے ایچ  کی بیٹری دی گئی ہے اور  33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی سہولت بھی ہے۔

 
 موبائل کے بیک پر 3 کیمرے نظر آتے ہیں جن میں ایک  48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (2 ایکس زوم سپورٹ) اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے  ہیں۔پاکستانی صارفین یہ فون 49 ہزار 999  پاکستانی روپے میں حاصل کر سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں