کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی

نیویارک: روس اور یوکرین کے حملوں کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی ۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کی سے بڑی کرنسی بٹ کوائن گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اعشاریہ 8 فیصد گِر کر 34 ہزار 338 ڈالر پر آگئی ۔ واضح رہے کہ نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر کے برابر تھی ، تاہم اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے ۔

دوسری جانب ، روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے روس کے اہم بینکوں کے برطانیہ میں اثاثے منجمند کر دیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی بینکوں کے علاوہ دیگر 100 افراد اور کمپنیوں کے اثاثے بھی منجمند کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی پابندیاں بیلاروس پر بھی عائد کی جائیں گی ۔

بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے گھناؤنے حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کر رہا ہے ۔

ادھر ، یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کلابا نے اپنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے اپنے تعلقات ختم کر دیں ۔

مصنف کے بارے میں