امریکہ نے روس کے اثاثے منجمدکرنے کا اعلان کر دیا 

امریکہ نے روس کے اثاثے منجمدکرنے کا اعلان کر دیا 

واشنگٹن:روس یوکرین جنگ میں امریکہ کی بھی انٹری ہو گئی ،امریکی صدر بائیڈن نے روس کیخلاف انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق روسی بینک کے 250 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان ک دیا گیا ،روس یوکرین کشیدگی کے معاملے پر اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی بینک کے 250 ملین ڈالر کےاثاثے منجمد کیےجائیں گے، ماسکو کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کی صلاحیت کو ہدف بنایا جائے گا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے جنگ کا انتخاب کیا، اب انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ یوکرین پر روسی حملہ ایک منصوبہ بند حملہ ہے، پیوٹن نے سفارتکاری کےذریعے بہترین اعتماد کی کوشش کو مسترد کیا، بائیڈن نے کہا میں نے پیوٹن کو کمزور نہیں سمجھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ جی سیون رہنماؤں سے روس کے یوکرین پر بلاجواز حملے پر بات چیت کی، روس کو یوکرین پر حملے کے لئے جوابدہ ٹھہرانے کے لئے پابندیوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے ،ہم روس کو تنہا کردینگے ۔

مصنف کے بارے میں