لاہور: پنجاب میں سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی تمام 11خالی نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس سلسلے میں مبینہ طور پر مرکزی کردار اداکیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کے ذریعے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا اور پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی فون پر رابطہ کیا۔
پرویز الٰہی کے رابطےکے بعد پیپلزپارٹی نے پنجاب سے اپنا امیدوار واپس لیا اور پرویز الہٰی کے رابطہ کرنے پر ہی ن لیگی قیادت نے اپنے زائد امیدواروں کےکاغذات واپس لیے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے ہی پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔