بھارتی فلم" پٹھان " میں دو بڑے خانز اکٹھے نظر آئیں گے

06:51 PM, 25 Feb, 2021

ممبئی ،بھارتی فلم انڈسٹری کے دو خان فلم " پٹھان " میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی متعدد فلمیں سپرہٹ ثابت ہوچکی ہیں لیکن دونوں کسی ایک فلم میں اکٹھے کم ہی نظر آئے ہیں ۔ 

آخری دفعہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سال 2018 میں فلم زیرو میں اکٹھے جلوہ افروز ہوئے تھے ۔ تاہم شاہ رخ خان ان دونوں اپنی نئی فلم  'پٹھان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے ۔یہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

 اس فلم میں سلمان خان  مہمان اداکار کے طور پر دکھائی دیں گے۔اس سے پہلے دونوں اداکار  2017 میں  فلم ' ٹیوب لائٹ' میں بھی مہمان اداکار کے طور پر شامل ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان فلم 'پٹھان' میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے  وہ فلم پٹھان میں اپنی فلم 'ٹائیگر' کے گیٹ اپ میں ہی نظر آئیں گے اور فلم  میں  جاسوس کا کردار ادا کریں گے  اور  شاہ رخ خان کی مدد کرتے دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں