پرویز مشرف کی سزا پر پریس کانفرنس، مشیر داخلہ و احتساب نے عدالت سے معافی مانگ لی

05:41 PM, 25 Feb, 2021

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو  پھانسی کی سزا کے فیصلے پر وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے معافی مانگ لی ۔

شہزاد اکبر نے کہا وہ توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے بھی عدالت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی کے خلاف کوئی فیصلہ آئے تو جذبات میں نہیں آنا چاہیے اور اٹارنی جنرل نے انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس میں اس فیصلے کا حوالہ دیا۔ ایک طرف آپ فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بیان حلفی جمع کرانے جبکہ وفاقی وزیرفواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ 

مزیدخبریں