مریم نوازاور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات

مریم نوازاور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات
سورس: File photo

لاہور،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری میں اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق لاہو ر میں ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری اور نوازشریف کے پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ ملاقات میں  یوسف رضا گیلانی کوبطور چئیرمین سینیٹ کامیاب کرانے پربھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تمام ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں رابطوں سےمتعلق اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپنے پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہورہا ہے جس کی وجہ سے سب سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہیں ۔