کراچی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں صرف انتخابات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ذمہ داروں کو سزا بھی ملنی چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگرالیکشن کمیشن سزادینے میں کامیاب ہوجاتاہےتوآئندہ یہ کردار یہ حرکات نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادے۔
سعید غنی نے کہا کہ سینیٹ کیلئے ہمارے مخالفین نے جو امیدوار اتارے ہیں ان کی اپنی جماعت میں ان پر الزامات ہیں، ہمارے امیدوار سے حلف لے لیں کہ وہ کوئی پیسہ نہیں دیتے۔