الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا

Election Comission NA 75

ڈسکہ :الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے مکمل پولنگ سٹیشن سے انتخابات کالعدم قرار دے دئیے ۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کو لعدمقرار دے دیا ،پورے حلقے میں اب 18 مار چ کو الیکشن دوبارہ ہو گا ۔

 الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہےکہ حلقے میں الیکشن کے لیے سازگار ماحول نہیں تھا جس کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے حربوں کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن بھی اس دفعہ حیران و پریشان رہ گیا تھا ،این اے 75 میں گولیاں چلتی رہیں ایسی فضا پیدا ہو گئی کہ لوگوں کیلئے ووٹ ڈالنا مشکل ہو گیا تھا ،محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ آنا چاہیے تھا ،مسلم لیگ ن نے اب دھاندلی کا راستہ روک دیا ہے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔