پاک فضائیہ کا 27 فروری کو شایان شان طریقے سےمنانے کا اعلان

05:07 PM, 25 Feb, 2020

راولپنڈی: ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ اور پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے بھارتی طیارہ گرایا تھا جبکہ پائلٹ ابھینیندن کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پی اے ایف کا کہنا تھا کہ اس دن کوشایانِ شان طریقے سےمنانے کیلئے سی ویو کراچی میں شاندار ائیر شو منعقد ہو رہا ہے، ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہوگرمانے والے کرتب دکھانے آرہی ہے، فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا۔

مزیدخبریں