لاہور میٹرو بس حادثے کا شکار ، بیس سالہ لڑکی جاں بحق ، ڈرائیور سمیت 14 مسافر زخمی

لاہور میٹرو بس حادثے کا شکار ، بیس سالہ لڑکی جاں بحق ، ڈرائیور سمیت 14 مسافر زخمی
کیپشن: image by facebook

لاہور : محفوظ ٹرانسپورٹ سمجھی جانے والی میٹرو بس بھی حادثے کا شکار ، بیس سالہ لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ، ڈرائیور سمیت پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کے قریب میٹرو ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جو کہ ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے پیش آیا ، حادثے کی وجہ سے بیس سالہ لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ، ڈرائیور سمیت پندرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی عمارہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ بس ڈرائیور سمیت 12 مسافر زخمی ہوئے جنیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔


 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔