وزیراعظم نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت دیدی

08:33 PM, 25 Feb, 2019

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے افغان مہاجرین کو ملک کو پاکستان میں بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس پر افغان مہاجرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

بینک اکاونٹس کھولنے کی سہولت پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان اور بنگلہ دیشی مہاجرین کے لیے ہوگی ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ کافی پہلے کر لیا گیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 27 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین آباد ہیں جن میں اکثریت نوجوان مہاجرین کی ہے جوکہ پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں