پلوامہ حملے پر الزامات ، مودی حکومت خود بھارت میں ہی خوار ہوگئی

06:26 PM, 25 Feb, 2019

ممبئی : پلوامہ حملے پر پاکستان کو بدنام کرنے والی مودی سرکار خود بھارت میں خوار ہوگئی ، بھارتی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو معلوم تھا کہ فوجیوں کو مارا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے پر پاکستان کو بدنام کرنے والی مودی سرکار خود بھارت میں خوار ہوگئی ، بھارتی سیاستدان نہ صرف حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں بلکہ واقعہ کا ذمہ دار بھی ٹھہرا رہے ہیں۔

 سماجی رہنما ومن میشرام نے مودی سرکار کا پول کھول دیا  کہا کہ مودی سرکار کو معلوم تھا کہ لوگوں کو مارا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق انتہاپسند تنظیم نوونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے بھارتی نیشنل سکیورٹی کے مشیر اجیت ددول سے تحقیقات کی جائیں تو سچ

سامنے آ جائے گا۔

سماجی رہنما و من میشرام مودی سرکار پر برس پڑے ، کہا مودی سرکار حملے سے 8 دن پہلے آگاہ تھی کہ ان لوگوں کو مارا جائے گا ، مودی جی الیکشن میں ووٹ کیلئے انتخابی مہم میں پاکستان کے خلاف نفرت کا سہارا لینے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا بھی مودی جی کی اندھی پیروی میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی باتیں کر رہا ہے ، پلوامہ حملے سمجھ داری سے کام لینے کی بجائے مودی سرکار جنون میں مزید اندھی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں