اسلام آباد :پاکستان نے ایک دفعہ پھر بھارت کو تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دے دی ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا پاکستان بھارت کو بار بار مذاکرات کی پیشکش کرتا رہا ہے ،پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ،کشمیر کی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ ہے اور نہ کبھی ہوگا ۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرنا ہو گا ،اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ 10کشمیریوں پر ایک سپاہی کھڑا کرکے امن قائم کیا جا سکتا ہے تو ایسا ہر گز ممکن نہیں ،انہوں نے کہا لہو بہنے سے آگ بڑھکتی ہے بجھتی نہیں،لوگوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا .
کشمیریوں کو وہ ہی حق دینا ہونگے جو آزاد ریاست کو دئیے جاتے ہیں ،حکومت نے ایک دفعہ پھر دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوگا۔