لاہورمیں دومیٹرو بسیں آپس میں ٹکراگئیں، خاتون جاں بحق ،10 افراد زخمی

03:18 PM, 25 Feb, 2019

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق اور10افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کاہنہ کے قریب میٹرو بس سٹاپ پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ عمارہ مبین موقع پر جاں بحق جبکہ 10مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 نے 20 سالہ رمضان، 55 سالہ رضیہ، 18سالہ عائشہ، 40 سالہ ریحانہ، 40 سالہ وحید ،27 سالہ مریم، 65 سالہ غلام فرزند،35 سالہ منظور، 20 سالہ شاہد اور 18سالہ مصور علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعہ کے فوری بعد مقامی پولیس و میٹرو بس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، حادثے کے بعد میٹرو بس آپریشن معطل کر دیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں