میں نواز شریف کی صحتیابی کے لیے ہی دعا کر سکتا ہوں:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

03:04 PM, 25 Feb, 2019

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت مسترد ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے جبکہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعا ہی کرسکتا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر صحافی نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سوال کیا کہ نواز شریف کی ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہیں گے؟ جس پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کیا نواز شریف کی ضمانت مسترد ہو گئی؟ میں نواز شریف کی صحتیابی کے لیے ہی دعا کر سکتا ہوں۔


اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے۔خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو سکے۔لہٰذا طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، نواز شریف جیل میں ہی رہیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں