عمر ہ زائرین بہت جلد مکہ سے مدینہ منورہ اونٹوں پر سفر کر سکیں گے

12:57 PM, 25 Feb, 2019

مکہ : آج سے چودہ سو سال پہلے سے لیکر دور جدید کی تیز ترین سفری سہولیات آنے سے پہلے تک مکہ سے مدینہ منورہ تک کا سفر عمرہ زائرین اونٹوں پر کرتے تھے ۔ 

تاہم جدید ٹرانسپورٹ کے آنے کے بعد یہ سلسلہ معدوم ہوتا گیا ۔ مگر اب سننے میں آیا ہے کہ عمرہ زائرین کو مکہ سے مدینہ منورہ اونٹوں کے سفر سے لطف اندوز کروانے کے لیے دوبارہ منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔

سعودی عرب کے اہم ترین محکمے کی جانب سے اس منصوبے پر عمل کرنے کے لیے کئی اہم نکات پر کام شروع ہوگیا ہے ۔ مکہ سے مدینہ منورہ سفر کے لیے وہی روٹ استعمال کیا جائیگا جو آج سے چودہ سو سال پہلے نبی اکرم صلی اللہ الیہ والہ اسلم نے 622 اے ڈی میں ہجرت کے وقت  اختیار کیا تھا۔ 

سعودی ذرائع کے مطابق اس روٹ  میں ہوٹل ،، ریستوران اور میوزیم بھی بھی ہوں گے ۔

اس سفر کے دوران زائرین التہانیتہ الواعدہ روڈ استعمال کریں گے۔جو مدینہ منورہ کے بالکل نزدیک ہے ۔اس سفر کے دوران زائرین "غار ثور" کو بھی دیکھیں گے ۔

اس سفر کے دوران زائرین ام معباد کا گھر بھی دیکھیں گے جہاں حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بکری کا دودھ پیا تھا ۔غرض کہ وہی راستہ اونٹوں کے کاروان اپنائیں گے جو چودہ سو سال پہلے اپنایا گیا تھا۔

سعودی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ اس سفر کے دوران ناصرف اونٹوں بلکہ ذاتی گاڑیوں ، موٹربائیک اور فائر بلونز کی آپشن بھی زیر غور ہے۔

مزیدخبریں