ریحام خان کے ملک میں داخلے پر پابندی کی قرارداد جمع

12:51 PM, 25 Feb, 2019

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ریحام خان کے ملک میں داخلے پرپابندی کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کی سیمابیہ طاہر نے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کا بھارتی چینل کو بیان سراسر جھوٹ ہے اور ریحام خان منصوبے کے تحت پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریحام خان کا پاکستان میں داخلہ ممنوع قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ ریحام خان وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں اور پلواما حملے پر انہوں نے انڈین چیلنجز کو پاکستان مخالف بیان دیئے ہیں جس پر لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں