ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع

09:33 AM, 25 Feb, 2019

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔ حج درخواست فارم آج  سے 14 مختلف بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہوں گے اور درخواستیں مکمل کرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

مزیدخبریں