وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹوں کا کپتان قراردیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹوں کا کپتان قراردیدیا

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عمران خان کو جھوٹوں کے کپتان قرار دیدیا اور کہا کہ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکارڈ بنائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے توپوں کا رخ سربراہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چاربرس میں نیازی صاحب کی جماعت نے کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھائی، نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں اور انہوں نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ہمارا ہر دورعوامی خدمت سے عبارت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے جبکہ ہرموقع پرجھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام دیکھ چکے ہیں۔