دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اپنے لمبے بالوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بال کم ہورہے ہیں اس لئے لمبے رکھ رہا ہوں۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی لک میں تبدیلی آئی ہے اور آپ کا وزن بھی کم ہوا ہے جبکہ آپ لمبے بال بھی رکھ لئے ہیں اس کی کیا وجہ ہے کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پتہ نہیں دیکھیں یہ کتنی دیر رہتے ہیں ،بال کم ہورہے تھے اس لئے لمبے رکھ رہا ہوں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح اور پی ایس ایل کے بارے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ توقعات بنی ہوئی ہیں اور یہ ایک برانڈ بن چکا ہے،پوری دنیا میں یہ ایونٹ اپنی پہچان بنا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایک اور نئی ٹیم آنے سے ایک اور کلر کا اضافہ ہوا ہے،اب اس لیگ کو پاکستان جانا ہے،ٹکڑوں میں جائے جیسے مرضی جائے،مگر اگلے دو سالوں میں اس کو وہاں پر لانچ ہونا ہے،کیونکہ پاکستانی کرکٹ کیلئے ترسے ہوئے ہیں۔
رمیز راجہ نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیں: