اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ کی اس لئے کامیابی ملی:محمد نواز

11:10 AM, 25 Feb, 2018

دبئی:پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے مین آف دی میچ محمد نواز نے کہا ہے کہ اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ کی اس لئے کامیابی ملی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کیخلاف اپنی تباہ کن باﺅلنگ کے ساتھ ٹیم کو فتح دلانے والے محمد نواز نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ آگے میچوں میں اسی فارم اور باڈی لینگوئج کو جاری رکھوں اور اچھی کارکردگی دکھانے دکھاﺅں۔

لیفٹ آرم سپن باﺅلر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں ذہن میں یہی تھا کہ اچھی لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ کروں جبکہ میرے کوچ اور کپتان کی طرف سے بھی یہی کہا گیا تھا کہ جاﺅ اور اپنا نیچرل گیم دکھاﺅں۔

یاد رہے کہ محمد نواز کو لاہور قلندرز کے خلاف صرف چار رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں