دبئی :پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل دوسرا میچ ہارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہم اچھا کھیل رہے تھے مگر بعد میں بیٹنگ کی وجہ سے میچ ہارے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں اپنا دوسرا میچ ہارنے کے بعد نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے ،انشاءاللہ اگلے میچوں میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
اپنے مستقبل کے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل سے اچھی کرکٹ سیکھوں اور بڑے لیجنڈز کے ساتھ اچھی کرکٹ سیکھنے کا موقع ملے اور تاکہ پاکستان کی نمائندگی کرسکوں۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 9 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ویڈیو دیکھیں: