راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نے تنہادہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں حاصل کیں، افغان فورسز میں دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے ہیں لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں اورپاکستان 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان،یو اے ای اورسعودی عرب میں تعاون خطے کے مفادمیں ہے۔