نیویارک: ’کافی‘ بہت سوں کا پسندیدہ مشروب ہے لیکن اکثر کو اس کی کڑواہٹ پسند نہیں ہوتی۔ اب اس کڑواہٹ کو ختم کرنے کا ایک حیران کن فارمولا دریافت کر لیا گیا ہے۔ ویب سائٹ Greatist.com پر پوسٹ کیے گئے اس فارمولے میں بتایا گیا ہے کہ ’کافی کی کڑواہٹ ختم کرنے کے لیے اس کی تیاری کے دوران اس میں انڈے کی زردی شامل کر دیں۔
اس طرح کافی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ کافی اور انڈے کی زردی ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اسے مکس کریں اور پھر اس میں گرم پانی ڈال کر کافی بنائیں۔ اس سے زردی ابلے ہوئے انڈے کی طرح پک جائے گی چنانچہ اسے چھان کر باہر نکال دیں اور مزیددار میٹھی کافی کا لطف اٹھائیں۔