رواں سال کا پہلا سورج گرہن اتوار کو ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہوگا، یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا تاہم جنوبی امریکا اور افریا کے بعض حصوں میں اسے دیکھا جا سکے گا۔

06:35 PM, 25 Feb, 2017

لاہور:پہلاسورج گرہن  26 فروری کو ہوگا، یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا تاہم جنوبی امریکا اور افریا کے بعض حصوں میں اسے دیکھا جا سکے گا۔سورج گرہن اپنے آغاز میں چلی میں دیکھا جاسکے گا، بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیاریجن میں نظر آئے گا، بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہوگا۔

 

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا اور یہ امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دن 12 بج کر 10 منٹ پر ہوگا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا، جب کہ اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

مزیدخبریں