لاہور: معروف پاکستانی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ”ٹیون ڈاٹ پی کے“ نے میں آن لائن پیسہ کمانے والوں کے لئے ”ویڈیو مونیٹائزیشن“کا نیا فیچر متعارف کر دیا۔ ایسے افراد جو ویڈیو اپ لوڈنگ سے پیسے کمانے کے خواہ ہیں اب وہ ّٹیون ڈاٹ پی کےٗ پر بھی اپنا چینل بنا کر پیسہ کما سکیں گے۔
اس سے قبل کسی پاکستانی کمپنی کی جانب سے اس قسم کا فیچر متعارف نہیں کرایا گیا تھا ، پاکستانی عوام یوٹیوب سمیت دیگر غیر ملکی ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنا کر پیسہ کمانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کئی مرتبہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر پاکستانیوں کا اکاونٹ ختم کر دیا جاتا ہے اور ان کے اکاونٹ میں جمع رقم بھی خود با خود ختم کر دی جاتی ہے، اس کے علاوہ انہیں اپنے ایڈ سنز اور پیونیر اکاونٹ کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ مگر اب پاکستانی ویب سائیٹ کی جانب سے ویڈیو اپ لوڈنگ کا نیا فیچر متعارف کرائے جانے پر آن لائن ذرائع سے پیسہ کمانے والے افراد کی بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے۔