چین نئے عالمی نظام کی قیادت کا خواہاں ہے، صدر شی جن پنگ

05:45 PM, 25 Feb, 2017

بیجنگ : چین کے صدر نے اپنے ایک غیر معمولی بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک نئے عالمی نظام اور اس کی قیادت کا خواہاں ہے۔ اپنے بیان میں صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین نئے عالمی نظام کے قیام، اس کی قیادت کرنے اور دنیا کو سلامتی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سیاسی ماہرین چین کے صدر کے بیان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے ایک سو اسی درجے کے اختلاف کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ چین کے صدر نے کہا کہ دنیا کثیر القطبی نظام اور آزادانہ تجارتی تعلقات کی جانب بڑھ رہی ہے اور ایسے حالات میں نئے عالمی نظام کے قیام اور دنیا کی سلامتی کی ذمہ داریاں چین کو اپنے کاندھوں پر اٹھانا ہوں گی۔ایک ایسے وقت میں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدوں کو بند کرنے اور غیر ملکی تارکین وطن کو بے دخل کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، چین کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر سے کارآمد افرادی قوت کو لانے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ٹرمپ کے حکم سے امریکہ ٹرانس پیسفک معاہدے سے نکل گیا ہے لیکن چین دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ مل کر اسٹریٹیجک اکنامک معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں