حاکم دبئی نے نظم وضبط کی نئی قابل تقلید مثال قائم کر دی

04:18 PM, 25 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی:یو اے ای کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم زیبرا کراسنگ سے سڑک عبور کرنے کے لیے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد نے دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کر کے نظم وضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ انہوں نے بتا دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔گذشتہ روز انہوں نے دبئی میں خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنے کی سزا بھی دی تھی۔

ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں