استنبول: شامی سنیماٹو گرافر خالد خطیب کو آسکرز میں بیسٹ ڈاکیو میٹری فلم"دی وائٹ ہیلمٹس "کے لئے نامزد کیا گیا تھا ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطا بق ہوم لینڈ سیکورٹی حکام کی جانب سے خالد خطیب کو لاس اینجلس کا سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا گیا۔
21 سالہ شامی سنیماٹو گرافر کو امریکی ویزا ملنے کے بعد آسکرز کی تقریب میں شرکت کے لئے لاس اینجلس پہنچنا تھا تاہم جب وہ استنبول ایئرپورٹ پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام کی ہدایات کے مطابق خالد خطیب کو نہ صرف روکا گیا بلکہ گرفتار بھی کر لیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں