عائشہ ٹاکیہ کی سرجری کے بعد کی تصویریں شدید تنقید کی زد میں!

02:40 PM, 25 Feb, 2017

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے فلم ”وانٹڈ“ سے شہرت پائی اور شادی نمبر ون،دل مانگے مور اور ٹارزن جیسی فلمیں بھی کیں لیکن جو شہرت وانٹڈ کے بعد ان کے حصے میں آئی وہ کسی اور فلم کی بدولت نہ ملی۔

عائشہ نے کچھ عرصہ پہلے ہی ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی تا ہم اُن کی پبلک اپئرنس اب ایک تقریب میں ہوئی جہاں عاشہ عجیب و غریب قسم کا میک کیے نظر آئیں تو لوگوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا۔

عائشہ کو اپنی اس سرجری کہ وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس سرجری نے عائشہ کی شخصیت ہی بدل ڈالی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان تصاویر کے نیچے بہت سے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ جب آپ کے پاس پیسے زیادہ ہوں اور آپ کو یہ نہ پتہ ہو کہ کہاں خرچ کرنے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

لیکن بات ت سچ ہے عاشہ اس سرجری کے بعد بہت مختلف اور عجیب لگ رہی ہیں۔

مزیدخبریں