صادق آباد سے بارودی مواد کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ٹرک ڈرائیور گرفتار

صادق آباد سے بارودی مواد کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ٹرک ڈرائیور گرفتار

صادق آباد: رحیم یار خان کے علاقہ صادق آباد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے بڑی کاروائی کی۔ وانا سے تعلق رکھنے والے دو ٹرک ڈرائیور سخی بادشاہ اور رسول نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ کاروبار کی آڑ میں بارود دہشتگردوں کو فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔

ذرائع کے مطابق ان ٹرک ڈرائیوروں کے سرحد کے دونوں جانب دہشت گردوں سے روابط ہیں۔ ٹرک ڈرائیور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود پاکستان لیکر آتے ہیں اور دہشت گردوں کو فراہم کرتے ہیں جس سے پاکستان کے مختلف حصوں میں بم دھماکے کئے جاتے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ہنگو کی تحصیل ٹل میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق شر پسندوں نے ہنگو بلند خیل بس اڈے میں چار کلو باروادی مواد تخریب کاری کے غرض سے نصب کیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ نے بر وقت کارروائی کر کے 2 بم ناکارہ بناتے ہوئے ہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں