کراچی: سندھ ہائیکورٹ ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر دو مجسٹریٹس کو نوکری سے برخاست

01:37 PM, 25 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک
کراچی: سندھ ہائیکورٹ ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر دو مجسٹریٹس کو نوکری سے برخاست

کراچی: سندھ ہائی کورٹ ریکارڈ میں ردوبدل ثابت ہونے پر دو مجسٹریٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا۔مس امبر اقبال اور ماریہ جبار ڈوگر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔دونوں مجسٹریٹس نے تاریخ پیدائش میں ردو بدل کرکے نوکری حاصل کی تھی۔تحقیقات کے بعد دونوں مجسٹریٹس پر الزام ثابت ہوگیا۔مس امبر اقبال شکار پور اور ماریہ جبار کراچی شرقی میں مجسٹریٹ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نوٹی فیکیشن جاری کردی۔

مزیدخبریں