فریضہ حج ,سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

01:02 PM, 25 Feb, 2017

جدہ :سعودی عرب اورایران کے درمیان حج کی ادائیگی میں شمولیت بارے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے جبکہ ایران اورسعودی عرب نے بھی اس بارے میں چپ سادھ لی ہے ،سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حج اور دیگر مذہبی امور کی دیکھ بھال کرنے والے سعودی وزیر نے ایک ایرانی وفد سے ایرانی زائرین کی فریضہ حج کی ادائیگی میں دوبارہ شمولیت کے امکان کے حوالے سے مذاکرات کیے ۔
ان منظم ملاقاتوں میں رواں برس ستمبر کے آغاز میں ہونے والے حج کے موقع پر رہائش اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔سعودی عرب کی جانب سے بار بار ایران پر شام ، عراق اور یمن میں مسلح شیعہ تحریکوں کی حمایت کرتے ہوئے علاقائی تنازعات کو ہوا دینے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب پر اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ سعودی میڈیا نے گزشتہ برس دسمبر میں اطلاع دی تھی کہ بن تین نے اس برس حج پر کیے جانے والے انتظامات پر گفتگو کے لیے ایران کو دعوت دی ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیرِ ثقافت رضا صالحی عامری نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ اگر سعودی حکومت ایران کی شرائط تسلیم کرتی ہے تو وہ ایرانی زائرین کو حج کے لیے سعودی عرب بھیجنے پر آمادہ ہیں۔

مزیدخبریں