ٹرمپ 90کی دہائی میں صدرہوتے تو میلانیا ٹرمپ بھی ملک بدر ہو جاتیں

12:41 PM, 25 Feb, 2017

واشنگٹن :ٹرمپ 90کی دہائی میں صدربنے ہوتے توامیگریشن حکم نامے پر ان کی اہلیہ میلانیاٹرمپ بھی امریکابدرہوتیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق میلانیاٹرمپ نے 1996میں سیاحتی ویزاپرآکرغیرقانونی طورپرماڈلنگ کی تھی،امریکی میڈیا کے مطابق کا مکرنےکاقانونی پرمٹ حاصل کرنے سے پہلے7ہفتوں تک ماڈلنگ سے میلانیانے20ہزارڈالرکمائے تھے۔

میلانیاٹرمپ نے2001میں گرین کارڈکےلیے درخواست دی تھی اور2006میں امریکی شہریت حاصل کی تھی۔ٹرمپ کے حکمنامے کے تحت فراڈمیں ملوث امیگرنٹس کوترجیحی بنیادپرامریکاسے نکالاجائےگا۔

مزیدخبریں