ڈی ویلیئرز نے 9 ہزار رنز مکمل کر کے گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا

12:00 PM, 25 Feb, 2017

ویلنگٹن: مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز 214 میچوں کی 205 اننگز عبور کر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18 ویں بلے باز بننے میں کامیاب ہو گئے۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے 85 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ساتھ ہی تیز ترین 9 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کے پاس تھا جنہوں نے 228 اننگز میں 9 ہزار رنز بنائے تھے۔ 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز اب تک 214 میچوں میں 54.04 کی اوسط سے 9080 رنز بنا چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 100 ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں