بیونس آئر: گرہن کے وقت سورج چاند کے پیچھے دہکتے چھلے کی طرح نظر آئے گا۔ آگ کے چھلے کی مانند سورج اپنے آغاز میں چلی اور ارجنٹینا میں واضح نظر آئے گا۔ جنوبی امریکہ اور افریقہ کے بعض حصوں میں دیکھے جانے کے بعد سورج گرہن ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا اور بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام انگولا، زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہو گا جبکہ پاکستان میں نظر نہیں آئیگا۔
بعض مقامات پر سورج گرہن کا دورانیہ ایک منٹ سے کم ہو گا۔ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا اور اس کا آغاز دن 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا۔
اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہو گا اور 5 بج کر 35 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں