پی ایف ڈی سی نے فیشن ویک منسوخ کر دیا!

10:23 AM, 25 Feb, 2017

لاہور:پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر سے جہاں زندگی کے تمام شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں وہیں شوبز کی دنیا پر بھی اثر پڑا ہے۔

پاکستان میں پچھلے چند سالوں سے فیشن انڈسٹری نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنا آپ منوایا ہے۔

اسی سلسے میں پی ایف ڈی سی فیشن سن سلک ویک مارچ میں منعقد ہونا تھا جو کہ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیشِ نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس شو میں شوبز کی دنیا کے ستاروں سمیت کئی معروف پاکستانی خواتین سیاست دان بھی کئی دفعہ شرکت کرتی دیکھی گئیں ہیں لہذا اس ایونٹ کو نا معلوم مدت تک منسوخ کیا گیا ہے اور حالات بہتر ہونے پر منعقد کروانے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں