اسلام آباد :آپریشن ردالفساد شروع ہوتے ہی ملک بھر میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،اسلام آباد پولیس بھرپور متحرک نظر آرہی ہے پولیس نے مختلف علاقوںپر سرچ آپریشن کر کے 4 افغانیوں سمیت43 مشتبہ گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ میں حاجی پورہ کے علاقے سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
لاہور مین بھی آپریشن میں تیزی آچکی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر 10لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا، پنجاب یونی ورسٹی ہاسٹلز اورقذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے بھی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوسری جانب پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس نے 50 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چنیوٹ اور حافظ آباد سے بھی متعدد مشتبہ افراد پکڑے گئے۔