یشمیٰ گل کا شادی کی خواہش کا اظہار، سوشل میڈیا پر ہلچل

یشمیٰ گل کا شادی کی خواہش کا اظہار، سوشل میڈیا پر ہلچل

لاہور:پاکستانی اداکارہ یشمیٰ گل، جو کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے اکثر خبروں کا حصہ رہتی ہیں، نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شادی کی خواہش کا اظہار کیا، جس کے بعد ان کی پوسٹ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یشمیٰ گل نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس میں سعودی حکومت کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات پر نکاح پڑھانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "شادی کا وقت آ چکا ہے۔"

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، اور مختلف شوبز پیجز نے اداکارہ کی جانب سے جلد شادی کرنے کی خواہش کے بارے میں خبریں نشر کیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے یشمیٰ گل کی اس خواہش پر مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ بعض نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے مناسب لباس پہننا سیکھیں، پھر مقدس مقامات پر جاکر نکاح کی خواہش پوری کریں

مصنف کے بارے میں