ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں:عظمیٰ بخاری

08:23 PM, 25 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ ملک کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہیں۔

الحمرا ہال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر رہی ہیں اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے منصوبوں پر کام  کررہے ہیں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کھیلوں کے میدان دوبارہ فعال ہو رہے ہیں، اور پنجاب میں ثقافت کے فروغ کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہر شعبے میں ترقی کرتا ہوا نظر آئے گا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے وہ ہر ضروری قدم اٹھائیں گی۔ قائداعظم کی رہنمائی کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت سے متاثر ہو کر ہم پنجاب کو ایک بہتر مستقبل کی جانب لے کر جائیں گے۔

مزیدخبریں