مدارس کی رجسٹریشن کے لیے نیا آرڈیننس تیار کرنے پر مشاورت کا آغاز

مدارس کی رجسٹریشن کے لیے نیا آرڈیننس تیار کرنے پر مشاورت کا آغاز

اسلام آباد: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے مسئلے کے حل کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ تمام فریقین کے لیے ایک قابل قبول حل فراہم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مشاورت میں سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں۔ مشاورت  مکمل ہونے کے بعد صدرِ مملکت مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقاتوں میں سامنے آئی۔ آرڈیننس پرسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

آرڈیننس میں ڈائریکٹریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ دینے کی تجویز شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں