جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

03:30 PM, 25 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

جنوبی وزیرستان  :  سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں بے گناہ شہریوں کا قتل بھی شامل تھا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خارجی کو ختم کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی بہادری اور کامیاب کارروائیوں پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور وہ اس کامیابی کو سراہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں