قازقستان: آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان: آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

 اکتاؤ  : قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت 72 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال پہنچنے والے مسافروں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط چیچن جمہوریہ کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا، تاہم دھند کی وجہ سے طیارے نے راستہ تبدیل کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، طیارہ پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

قازقستان کی وزارتِ ہنگامی امور نے تصدیق کی ہے کہ ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر لگائے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پائلٹ کسی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کر رہا تھا۔ اس وقت حادثے کی اصل وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں