اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا، تاہم اب ان کے اس عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں انتظامی امور کی دیکھ بھال کے حوالے سے تبدیلیاں متوقع ہیں۔